Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈاکوؤں کی ایک منٹ کے اندر واردات

ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے
شائع 22 اپريل 2024 11:34am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر دو ڈاکو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزموں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں واردات کی اور فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے ایل پی جی دکاندار کے ساتھ گاہکوں کو بھی لوٹا۔

ویڈیو میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ڈاکؤوں کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات دو روز قبل پیش آئی تھی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واردات میں مبینہ طور پر 60 ہزار روپے لوٹے گئے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

LPG Prices