Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث سگریٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے وزیر خزانہ کو خط لکھا کر صورتحال سے آگاہ کیا
شائع 21 اپريل 2024 03:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث سگریٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹرامجد قمر کی جانب سے تحریرکیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ سگریٹ کمپنیوں نے ایک ہی برانڈ کے نئے ورژن کم قیمتوں پر متعارف کروائے، پاکستان ٹوبیکوکمپنی نے نیا برانڈ لانچ کیا، جس کی قیمت موجودہ فیملی برانڈ سے بہت کم ہے۔

خط میں کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل ایکسائزایکٹ 2005 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے خط میں مسئلے کو حل کرنے اور ٹیکس قوانین برقرار رکھنے کے لیے کارروائی پر زور دیا گیا۔

خط میں تمباکو سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات کا ذکر بھی کیا گیا۔

Finance minister

FBR

Tax on Cigarettes

Cigarette Brands