Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھرپارکر میں رینجرز کے ٹرک کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق ، 20 زخمی

ننگرپارکر سے آنے والے رینجرز کے ٹرک کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا
شائع 21 اپريل 2024 02:34pm

تھرپارکر میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ننگرپارکر سے آنے والے رینجرز کے ٹرک کو تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثے پیش آیا، حادثے کے وقت رینجرز اہلکار ٹرک میں موجود تھے۔

ایم ایس اسلام کوٹ اسپتال کے مطابق ٹرک حادثے میں رینجرز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 20 اہلکار زخمی ہوئے، جاں بحق اہلکاروں میں ابراہیم اور شاہد شامل ہیں۔

زخمی رینجرز اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بیسک ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ منتقل کیا گیا جبکہ 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا۔

tharparkar

Sindh Rangers

Mithi

islamkot

rangers truck accident