سرکاری نوکری کے جعلی اشتہارات کے جھانسے میں نہ آئیں
پاکستان میں سرکاری ملازمت حاصل کرنا عام طور پر ہر شہری کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ افراد سوشل میڈیا پر جعلی اشتہار دیکھ کر جھانسے میں آجاتے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، انھیں نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان نے گلستان جوہر بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایک اور واقعہ میں قائدآباد کی رہائشی لڑکی کو فہد نے سرکاری نوکری دلانے کا کہہ کر گھر بلایا اور دوستوں کےساتھ مل کر مبینہ طور پر زیادتی کی۔ لڑکی کی ملزم سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔
سرکاری نوکری کیسےحاصل کی جاسکتی ہے، اس حوالے سے عوام کم معلومات رکھتے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ اخبارات اور سوشل میڈیا پر اشتہارات دیکھ کر نوکری کیلئے اپلائی کرتے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والے اشتہارات کی تصدیق نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ سرکاری ملازمت کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ہوتے ہیں، کبھی بھی کسی کو گھر پر نہیں بلایا جاتا۔
ایس ٹی ایس اور آئی این ٹی ایس جیسے آن لائن پورٹلز بھی موجود ہیں، جہاں سے سرکاری نوکریوں کی درست معلومات اور طریقہ معلوم ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.