Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پولیس کی مختلف کارروائی اور چھاپوں میں 13 ملزمان گرفتار
شائع 21 اپريل 2024 09:02am

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کی مختلف کارروائی اور چھاپوں میں 13 ملزمان گرفتار بھی ہوئے۔

کراچی جوڑیاں بازار صدیق حلوائی کے قریب علی منزل سے کئی روز پُرانی لاش برآمد کی گئی، لاش کی شناخت عبدلرزاق کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی۔

گلستان جوہر بلاک 4 انسا گارڈن کے قریب سے بھی ایک لاش برآمد کی گئی جس کی شناخت ایاز میمن کی نام سے ہوئی جبکہ وجہ ہلاکت نہ معلوم ہو سکی جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پٹیل پاڑہ جوہر اسٹریٹ شنہری مسجد کے قریب فلیٹ سے بھی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی، جس کی شناخت شفیق حسین ابراہم کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے خیابان جانباز کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی، دوستوں میں ایک روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا، مقتول ہمایوں کو اس کے دوست فہد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں کار سوار کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکو تھا جس کو کار سوار نے گولی ماری۔

ادھر کراچی پرانا گولیمار میں فائرنگ سے شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی۔

واقعہ منشیات فروشوں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، پولیس کی جانب سے تمام واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جا رہی ہیں۔

ادھر کورنگی پولیس نے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم فرحان نے اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ تاجر سے 20 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تاجر اور اسکی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور تاجر کی دوکان پر فاٸرنگ بھی کی تھی جبکہ تھانہ زمان ٹاٶن میں تاجر کی مدعیت میں بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مفرور ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کھوکھرا پار پولیس کے ہاتھوں انتہائی سرگرم ڈکیت گروہ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ دو پستول اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سعودآباد کھوکھرآپار اور سعودیہ کالونی میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل ملیر میں کار سوار شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا جبکہ واردات کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت احسان علی اور ریحان قریشی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

پاک کالونی پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپے مار کر 10 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزمان کافی عرصے سے منشیات فروشی میں ملوث تھے ساتھ ہی پولیس کی جانب سے منشیات کے اڈے بھی مسمار کردیے گئے۔

firing

karachi

Dead Bodies Found

Karachi law and order situation