سیئنر افسر بن کر پولیس ملازمین کی ترقی کا حکم دینے والے کانسٹیبلز گرفتار
آئی جی پنجاب کی جانب سے فون کرکے تصدیق کی گئی تو معاملہ غلط نکلا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیئنر پولیس افسر بن کر پولیس ملازمین کی ترقی کا حکم دینے والے دو کانسٹیبلز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے کے مطابق کانسٹیبلز نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتے ہوئے سیئنر افسر کو فون کیا اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ملازمین کی ترقی کا حکام دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے فون کرکے تصدیق کی گئی تو معاملہ غلط نکلا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہزاد قمر اور محمد پرویز نامی دونوں اہلکاروں نے سرکاری دفتر کا ناجائز استعمال کیا۔ اہلکاروں کے خلاف جعلسازی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
FIA Arrest
Police Constables Arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.