Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنیوالا پشاور کا دلہا جیل پہنچ گیا

مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 05:53pm

پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو جیل بھیج دیا۔

جج غلام حامد نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دوسری شادی کرنے والے سجاد خان کو سزا دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی اور اس پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

فیصلے کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

مجرم کی بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

Second Marriage without first wife's permission