Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میرپور خاص میں پیپلز بس سروس کا افتتاح

سندھ کے ہر ضلع میں پیپلزبس سروس شروع کریں گے، شرجیل میمن
شائع 20 اپريل 2024 03:39pm
فوٹو۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔اسکرین گریب

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلزبس سروس شروع کریں گے۔ پی ٹی آئی دورمیں ایک منصوبہ شروع نہیں ہوا، بی آر ٹی پشاور میں اربوں کا اسکینڈل ہے۔

پیپلزبس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، مہنگائی سے پیسےعوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرپورخاص میں پیپلزبس سروس شروع کی جارہی ہے، شہر میں ایئرکنڈیشن بس سروس شروع ہورہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ میرپورخاص کےعوام کو ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے، حکومت ، کراچی،لاڑکانہ،سکھراور حیدرآباد میں بس سروس شروع کرچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی، دنیا میں کہیں بھی خواتین کیلئے مخصوص بسز نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی قائدین نےعوام کوغلط سمت میں لگا دیا، نفرت کی سیاست کرنے والےجیلوں میں پڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کا بدترین دن تھا، پی ٹی آئی نے ایمبولینسز اور بسز جلائیں، جناح ہاؤس لاہورمیں بھی آگ لگائی گئی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے کلچر کو ختم کیا جانا چاہئے، یہ سہولیات عوام کیلئے ہیں، سیاست کی نذر نہیں ہونی چاہئیں۔

bus

bus service

Good Transporters