Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی الیکشن: بلوچستان، پنجاب کے متعدد اضلاع میں آج موبائل سروس معطل رہے گی

وزارت داخلہ کی ہدایات پر موبائل سروس معطل رہے گی،پی ٹی اے
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2024 04:08am

ملک میں کل ضمنی الیکشن ہونے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنےکی منظوری دے دی، جب کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان ،پنجاب کے متعدداضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی، دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

دستے دو روز کیلئے دستیاب ہوں گے، فورسز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گی۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی

پی ٹی اے کے مطابق محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان ،پنجاب کے متعدداضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔

سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے۔

کوریج پر پابندی ڈی آر او نےعائد کی، کیونکہ جنرل الیکشن پر آر او آفس کے شیشے ٹوٹے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔

by election

social media

Pakistan Law and order situation

Election Commission of Pakistan (ECP)