پاکستانی نوجوان نے کمپیوٹر کی بورڈ سے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا
20 سالہ طالب علم احسان عباسی نے کمپیوٹر کی بورڈ کے ذریعے موٹرکار مکمل کنٹرول کرکے بغیر ڈرائیور کے چلائی
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ایبٹ آباد کے نوجوان احسان عباسی نے کمپیوٹر کی بورڈ سے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا۔
ایبٹ آباد کے پسماندہ علاقے کے 20 سالہ طالب علم احسان عباسی نے کمپیوٹر کی بورڈ کے ذریعے موٹرکار مکمل کنٹرول کرکے بغیر ڈرائیور کے چلائی۔
احسان عباسی کا کہنا ہے کمپیوٹر پر گیمز کھیلتے ہوئے میرے ذہن میں کی بورڈ کے ذریعے گاڑی چلانے کا خیال آیا اور اس کے لیے 6 ماہ کی محنت کرکے کامیاب ہوا۔
وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومت اگر ان نوجوانوں کو سپورٹ کرے تو یہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.