Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

مصیبت میں پھنسے افراد اور ان کے اہل خانہ کن نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں؟
شائع 18 اپريل 2024 10:13am

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے

بیان میں کہا گیا کہ نادرن ایمریٹس، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور ام القوین کے رہائشی ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

  • واٹس ایپ: 6300 397 4 971+
  • کال: 971566472721+

دبئی میں سیلاب مصنوعی بارشوں کیلئے قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ؟

اسی طرح ابوظہبی و العین کے رہائشی ان نمبروں پر رابطہ کریں۔

  • واٹس ایپ: 8934 124 50 971+
  • کال: 97124447800+

Pakistan Embassy

UAE HEAVY RAINS

Help Line Center

Help Line Numbers