Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس، 9 نکاتی ایجنڈا منظور

اے ٹی سی اسلام آباد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کے اختیارات مل گئے
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 03:16pm
وزیراعظم شہباز شریف۔۔۔ فوٹو۔۔فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔۔۔ فوٹو۔۔فائل

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 9 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کرنے کے اختیارات دے دیے۔ کابینہ نے احتساب عدالتوں کی ازسر نو تشکیل کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن، فیڈرل ڈرگ انسپکٹرکی تقرری اور قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل منظور کرلیا۔

اجلاس میں وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی 5 سالہ پالیسی اور سفیر منظور چوہدری کوغیرملکی ایوارڈ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں محنت سے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانی ہے۔

شہباز شریف نے کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور سعودی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزراء کی تیاری سے متاثر ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے سے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ پرانے طریقہ کار پر چلنےکی گنجائش ہے اور نہ ہی میں اجازت دوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گے، بہت جلد ایرانی صدر بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم محنت کریں تو معاشی استحکام کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

کابینہ اجلاس میں دھرنا کمیشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ،روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر سے دیکھ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، معاشی میدان میں مثبت خبریں وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا۔

Saudi foreign minister

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting

Saudi investment in Pakistan