Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس : خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

خدیجہ شاہ نے عدالت میں حاضر ہوکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی
شائع 17 اپريل 2024 12:55pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، خدیجہ شاہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

خدیجہ شاہ نے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم ان کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

کیس میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا۔

واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

khadija shah

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)