سعودی وفد کو اسلام آباد میں ہوٹلوں کی تعمیر، پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی پیشکش
خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت پاک سعودی عرب مذاکرات کے موقع پر سعودی وفد کو آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضروت ہے۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی اسحاق ڈار نے کی جب کہ سعودی وفد شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں شریک ہوا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات علاقائی امن کیلئے اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی، پاک سعودی تعلقات مذہبی اقدار پر مبنی ہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحال مستقبل پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب شراکت داری اہم ہے، یس آئی ایف سی سے تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، زراعت، توانائی، معدنیات میں مواقع موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ٹی اور کان کنی میں تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید ہے، دونوں ممالک کےتعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
اس کے علاوہ سعودی فد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں دو فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش کی گئی۔
تجویز کے مطابق ہوٹلز کے لئے زمین سی ڈی اے فراہم کرے گی اور سرمایہ کاری سعودی عرب کرے یا پھر وہ چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلائیں۔
وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔ سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا۔
سعودی وفد کی ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات
سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کی جانب سے سعودی وفد کو سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےقیام کو خوش آئندہ قرار دیا۔
Comments are closed on this story.