کراچی : اسکول میں جنریٹر کے دھویں سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی
اسکول میں بچے پڑھائی میں مصروف تھے کہ جنریٹر کا دھواں پھیل گیا
کراچی میں ہجرت کالونی میں واقع نجی اسکول میں جنریٹر کے دھویں سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
اسکول میں بچے پڑھائی میں مصروف تھے کہ اس دوران جنریٹر کا دھواں پھیل گیا۔
دھویں کی وجہ سےاسکول کے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
karachi
Schools
rescue operation
Karachi Police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.