Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ٹیکسی ڈرائیور کی امریکی نژاد لڑکی سے زیادتی کی کوشش

ڈرائیو نے چلتی گاڑی میں اسلحہ نکالا، زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کا پولیس کو بیان
شائع 16 اپريل 2024 12:15pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

کراچی میں سپرہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے امریکی نژاد لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم زین روف کو گرفتار کرلیا ہے، تفتیشی ٹیم نے ملزم کا دو دن کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے دس اپریل کو گاڑی بک کروائی تھی، لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈرائیو نے چلتی گاڑی میں اسلحہ نکال لیا اور زیادتی کی کوشش کی، اسلحہ دیکھ کر میں نے شور مچایا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے مزید بتایا کہ شور مچانے پر ڈرائیور نے تشدد کیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ ڈرائیور گاڑی بھگاتا ہوا اندھیرے میں لے گیا، اس کے بعد دوبارہ یو ٹرن لیا اور گھر کی طرف گاڑی لے جانے لگا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ کسی شہری کی گاڑی دیکھ کر میں نے گاڑی کا ہارن بجا دیا، جس پر مجھے پستول سے دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پستول مار کر واقعہ سے متعلق کسی کو آگاہ نہ کرنے کی دھمکیاں دیں اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم زین رؤف کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ 10 اپریل کو پیش آیا، شکایت پر 13 اپریل کو تھانہ گڈاپ سٹی میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، تفتیشی ٹیم نے ملزم کا دو دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

karachi

sexual harassment

Child Abuse

Karachi Police