Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست نمٹا دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے درخواست پر سماعت کی
شائع 16 اپريل 2024 11:12am
فوٹو ۔۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

عدالت عالیہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہم وقتی طور پر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)