Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں نے ڈوبتے 4 بچوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی

حاجرہ بی بی کے بچے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے
شائع 15 اپريل 2024 07:28pm

ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں امین جت میں ماں نے اپنے چار ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی قربانی دے دی۔

پولیس کے مطابق حاجرہ بی بی کے بچے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جنہیں بچانے کیلئے خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کو تو بچالیا لیکن خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق خاتون کی شناخت حاجرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کی لاش اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Woman Drown