Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

آٹھ فروری کو ہوئے انتخابات کے بعد ملک میں 15 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اضافہ

حالیہ الیکشن میں کتنے ووٹرز تھے اور اب کتنے ہیں؟
شائع 15 اپريل 2024 05:11pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آٹھ فروری کو ہوئے انتخابات کے بعد ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق حالیہ انتخابات کے بعد ملک میں 15 لاکھ 50 ہزار 551 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آٹھ فروری کو ہوئے انتخابات کے دوران ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی، جو اب انتخابات کے دو ماہ بعد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے۔

نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168، پنجاب میں 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔

Election 2024

8th February Election

Voters' Count in Pakistan