Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زہر دیئے جانے کے خدشے پر بشریٰ بی بی نے درخواست دیدی

میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
شائع 15 اپريل 2024 02:16pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زہر دیئے جانے کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بشریٰ بی بی کو خدشہ ہے کہ انھیں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے۔

سابق خاتون اول نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

بشری بی بی کا کہنا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہوسکتا ہے۔

انھوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت شوکت خانم یا کسی پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔

bushra bibi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail