Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بے خوف ڈکیتوں کی مساجد میں بھی لوٹ مار شروع

ڈاکو نے مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا
شائع 14 اپريل 2024 06:52pm

کراچی میں قانون سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں، دکانوں اور گھروں کے بعد اب مساجد میں گھس کر لوٹ مار کرنی شروع کردی ہے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں قائم جامع مسجد فیضان عطار میں گھس کر ایک ڈاکو نے مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

رشتے کے تنازعے پر نوجوان کی لڑکی اور اس کی والدہ پر فائرنگ، خود کو بھی گولی مار لی

واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 اپریل بروز جمعہ کی شب ساڑھے نو بجے کے قریب پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک ڈاکو مسجد داخل ہوتا ہے۔

ڈاکو انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ وہاں پر موجود مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور یرغمال بنا کر ان کی تلاشی کے دوران جیبوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتا ہے اور پھر تینوں افراد کو سیڑھیوں پر جانے کا بول کر انتہائی اطمینان سے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes