Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرط لگا کر ڈیزل پینے والا نوجوان جاں بحق

نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا
شائع 14 اپريل 2024 06:32pm

عارف والا کے نواحی گاؤں پچھتر ای بی میں ستائیس سالہ نوجوان شرط جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔

مرتضیٰ نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لیٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی۔

نوجوان نے ایک لیٹر ڈیزل پی کر شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔

حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ مرحوم چار بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیوری کا کام کرتا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ مرحوم کے ورثاء قانونی چارہ جوئی کے لیے رابطہ کریں گے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

diesel

Drinking Diesel on bet