Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری، متعدد ہلاکتیں ریکارڈ، لاکھوں کا مالی نقصان

گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 10:15pm
دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز
دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے۔

دیربالا میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔ بارش سے واڑی کے علاقہ بڈالی میں مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا۔ ملبےتلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

ادھر شیخوپورہ گرد و نواح میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم گندم کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے دوران کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں بارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

برسات کے بعد شہرکا حسن نکھر گیا اور موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

بلوچستان میں بارش

حب شہر اور گردو نواح میں بارش ہوئی۔ پرنسزآف ہوپ کےمقام پر متبادل راستہ بہہ گیا۔ کوسٹل ہائی وے پر گوادر کراچی ٹریفک معطل ہوگئی۔ کوسٹل ہائی وے پردونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک موسلا دھار بارشِ اور تیز ہواؤں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مکانات، کھڑی فصلیں، سولر پینلز، سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ کوئٹہ، پشین، تربت، کیچ، پنجگور اور ہرنائی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

سیلابی ریلے کے باعث کوئٹہ ہرنائی شاہراہِ زردآلو کے مقام بند ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہنہ وڑک، ضلع مستونگ، کیچ، پشین اور پنجگور کے علاقوں میں سولر پینلز، کھڑی فصلیں، کچے مکانات، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردونواح میں تیزہوائیں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے برسات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Met Office

Rain

snow fall