Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

درگاہ شاہ نورانی حادثہ: جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا، اجتماعی تدفین کردی گئی

وزیر اعلی سندھ کا کا لواحیقین کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان
شائع 11 اپريل 2024 03:32pm

بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

درگاہ شاہ نورانی المناک حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی میتیں ٹھٹھہ میں گاؤں قاسم جوکھیو پہنچائی گئیں جس کے بعد میتوں کی تدفین کے حوالے سے مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر تیار کی گئی۔

بعدازاں حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی نمازجنازہ قاسم جوکھیو گوٹھ میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد مقامی قبرستان کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔

نماز جنازہ میں یں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی، گھروں سے لاشیں اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔

وزیر اعلی سندھ نے لواحقین کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

مرنے والوں میں 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 15 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

حادثے سے پہلے درگاہ پر روانگی کی ویڈیو آج نیوز کو مل گئی، ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں جاگرا تھا، ٹرک پر گاؤں قاسم جوکھیو کے 100 سے 120 افراد سوار تھے۔

ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا، تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے، حادثہ درگاہ سے 20 کلو میٹردور دو ٹرکوں کی ریس کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ شاہ نورانی کے قریب ہونے والے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نیا تھا، اسے راستے کا پتہ نہیں تھا، حادثہ اتفاقی ہوا، ڈرائیور شاہ نورانی سے زائرین کو لے کر نکلا تھا، ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں، یہ زائرین ہر سال عید پر شاہ نورانی جاتے ہیں۔

بلوچستان

Hub

Truck Accident

Shah Noorani