Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدکےدن بھی کچے کے ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ، 6 مشتبہ افراد گرفتار، 5 مغوی بازیاب

تین روز میں آپریشن میں 6 ڈاکو زخمی ہوگئے
شائع 10 اپريل 2024 11:01pm

ملک میں ایک جانب لوگ عید کی خوشیاں منارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز امن دشمنوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔

آج عید کے روز بھی دوران آپریشن ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے نذر آتش کرکے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پانچ مغوی بازیاب بھی کروالیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ عید کی خوشیاں منائیں، پولیس امن بحال کرنے کے لیے ڈاکوؤں کے خاتمے میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن کو کسی صورت روکا نہیں جائے گا، خطے میں امن کا قیام پہلی ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ تین روز میں آپریشن میں 6 ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی مشترکہ آپریشن کے دوران 05 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کئے گئے۔

kacha operation

Kacha Robbers

Kacha Dacoits