Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج انٹرٹینمنٹ اب نئے انداز میں پیش کرے گا دلچسپ ڈرامے

ڈرامے محبت، ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہوں گے

آج انٹرٹینمنٹ ایک بار پھر اپنے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے کیلئے تیار ہے۔ محبت، ایکشن اور سسپنس سے بھرپور نئے اور منفرد ڈراموں کے ساتھ دیکھنے والوں کے چہروں پر رنگ بکھیرے گا۔

آج انٹرٹینمنٹ اب آرہا ہے ایک نئے انداز میں اور اپنے ناظرین کیلئے پیش کرے گا نئے اور دلچسپ ڈرامے۔

ڈرامہ دلہن ایک رات کی اداکارہ علیزے شاہ نظر آئیں گی ایک نئے کردار میں جب کہ مخصوص لب و لہجے سے دل جیتنے والی الما جعفری ہدایتکار رضا زیدی کے ڈرامے ”ڈر رابطہ“ میں جلوے بکھیریں گی۔

تجسس سے بھرپور ہارر ڈراموں کے شوقین بھی دل کو تھام کر بیٹھیں کیونکہ ڈرامہ ”تھرڈ فلور“ آپ کو ڈرنے پر مجبور کردے گا۔

رومانس کا تڑکا لگے گا کورین ڈراموں کے ساتھ ، جنہیں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔

ارطغرل غازی کے کردار سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے جہاں اینجن التان آج انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر نظر آئینگے وہیں آخری سلجوک ہیرو کی کہانی بھی پیش کی جائے گی۔

معروف شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی ایک بار پھر آج انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر دھوم مچائیں گے۔

یہ سب اور بہت کچھ ہوگا ، جو روزانہ آپ کو انتظار کرنے پر مجبور کردے گا کیونکہ سب رنگ ہیں آپ سے۔