Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں آتشزدگی، سابق اسپیکر مشتاق غنی کی دکان بھی لپیٹ میں آگئی

ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، 7 دکانوں میں لگی آگ پر دو گھنٹے تک قابو نہ پایا جاسکا
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 05:48pm

ایبٹ آباد میں سابق اسپیکر مشتاق غنی کی دکان سمیت سات دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر دکانوں کے مالک بھی آگئے۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق دو گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جن دکانوں میں آگ لگی ہے ان کے نزدیک پولیس اہلکار اور تاجر بھی موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہے۔ کسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی۔

rescue 1122

Abottabad

mushtaq ghani

FIRE ERUPTS IN SHOPS