Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ سندھ کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

جرائم پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 3 ماہ کے اندر قابو پالیں گے، ضیا الحسن لنجار
شائع 09 اپريل 2024 09:55am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
Sindh Interior Minister admitted the increase in street crime in Karachi - Aaj News

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین ماہ کے اندر جرائم پر قابو پالیں گے۔

ضیا الحسن لنجار نے شہر میں امن وامان کا جائزہ لینے کے دوران آج نیوز سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں جرم کا خاتمہ کرنے کے لئے خود نکل پڑا ہوں، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس اوررینجرز کے جوان سڑکوں پر گشت کررہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے لیکن پولیس بھی جرائم کےخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔

اس کے علاوہ ایک بیان میں ضیاا لحسن نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران پولیس کارروائیوں میں متعدد ڈاکو مارے گئے اور کچھ زخمی حالت میں گرفتار بھی ہوئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو کافی کیسز کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، جبکہ کچھ کیسز میں ملزمان کو ٹریس بھی کرلیا گیا ہے، عید کے بعد گرفتار ملزمان اور تفتیش سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

karachi

MQM Pakistan

Karachi Police

Karachi law and order situation

Ziaulhassan Lanjar