Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران گیس پائپ لائن، امریکہ نے پاکستان کو اقتصادی مذاکرات کی دعوت دے دی

بات چیت 29 اپریل سے تین مئی کے دوران واشنگٹن میں ہوگی
شائع 09 اپريل 2024 09:31am

امریکہ نے پاکستان کو دو طرفہ اعلی سطح کے اقتصادی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

روزنامہ بزنس ریکارڈر کے مطابق یہ مذاکرات 29 اپریل سے تین مئی کے دوران واشنگٹن میں ہوں گے جن کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات کی دعوت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ہے۔ امریکہ کے انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی ترقی خوزے فرنانڈز مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق بات چیت کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ بھی امریکہ کی جانب سے اٹھایا جائے گا اور واشنگٹن پاکستان کو توانائی کے دیگر ذرائع پر مدد کی پیشکش کرے گا۔

بات چیت کا مقصد معیشت، توانائی اور ماحولیات پر تعاون کے راستے تلاش کرنا ہے۔

اعلی سطح کے ان مذاکرات کے تحت پاکستان اور امریکہ میں تین ڈائیلاگز ہوں گے جن میں سے دو انرجی سیکورٹی اور کلائنٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ پہلے ہی چل رہے ہیں۔ جبکہ تیسرا ڈائیلاگ معیشت پر شروع کیا جائے گا۔

مذاکرات کی دعوت ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Pakistan US relations

PAK IRAN GAS PIPELINE