Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیبیا سے یونان جاتے ہوئے ایک اور پاکستانی نوجوان جان سے گیا

جس ایجنٹ نے آکاش کو بیرون ملک بھیجا تھا اس کا فون بند جارہا ہے، چچا
شائع 08 اپريل 2024 12:52pm

لیبیا سے یونان جاتے ہوئے ایک اور پاکستانی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کشتی الٹنے سے جاں بحق آکاش کی میت وطن پہنچ گئی، نماز جنازہ آج ڈھائی بجے پھالیہ میں ادا کی جائے گی۔

پھالیہ کے آبائی گاؤں میکن سے تعلق رکھنے والے نوجوان آکاش کے والدین غم سے نڈھال ہیں، علاقہ مکین بھی نوجوان کی موت پر افسردہ ہیں۔

لڑکے کے چچا پرویز کا کہنا ہے کہ آکاش ایک سال 4 ماہ قبل گھر سے یورپ جانے کے لئے نکلا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ 2 رمضان المبارک کو آکاش سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد اطلاع آئی کہ کشتی حادثے میں آکاش کی موت واقع ہوگئی ہے۔

آکاش کے چچا کا کہنا ہے کہ جس ایجنٹ نے بھتیجے کو بیرون ملک بھیجا تھا اب اس کا فون بند جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سہانے مستقبل کے سبز باغ دکھا کر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا اور پھر جو ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

overseas Pakistanis

visa

Europe

boat sank