کچے کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے 3 محنت کشوں کی برہنہ ویڈیو جاری کردی
کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے تین محنت کش مغویوں کو برہنہ کرکے زنجیروں میں باندھ کر ان کی وڈیو وائرل کردی۔
علی شیر شیخ، میر خان شیخ اور سہراب شیخ نامی مغویوں نے ہاتھ جوڑ کر ڈاکوؤں سے آزادی کے لیے التجائیں کیں۔
مغویوں نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی بشیر احمد اور ایس ایچ او غلام قادر جتوئی ہمیں آزاد کرائیں۔
ویڈیو کے دوران ڈاکوؤں نے ایک مغوی کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا، ساتھ ہی مغویوں پر بے رحمانہ تشدد بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغواء کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں۔.
ایم کیو ایم نے رینجرز کیلئے کراچی سمیت پورے سندھ میں پولیس کے اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا
آئی جی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 529 لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے سے بچایا گیا، پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.