Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

مریم نواز کی ہدایت پر مہلک بیماری میں مبتلا بچے کو علاج کیلئے 68 لاکھ روپے مل گئے

بیٹے کی جان بچانے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں، والد
شائع 07 اپريل 2024 06:51pm

مریم نواز کی ہدایت پر مہلک بیماری میں مبتلا سیالکوٹ کے دو سالہ معاذ کو علاج کیلئے 68 لاکھ روپے مل گئے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے ننھے معاذ کے گھر جاکر مریم نواز کا صحت یابی کا پیغام دیا۔

موضع جامکے چیمہ کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے 2 سال بچے معاذ جو کہ ایم پی ایس ٹائپ 6 نامی جینیٹک بیماری کا پیدائشی طور پر شکار تھا، اس کے مہنگے ترین علاج کیلئے امداد کی درخواست کی تھی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد معاذ کے علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار کی منظوری دی جس کے مطابق محمد معاذ کا علاج چلڈرنز ہسپتال لاہور میں ہوگا۔

مریم نواز کی ہدایت پر معاذ کا چلڈرن اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

کمسن معاذ کے والد عثمان نے بیٹے کی جان بچانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ وزیر اعلیٰ کو حفظ و امان میں رکھے۔

CM Punjab Maryam Nawaz