Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اعظم خان کا چوٹی سر کرنا یادگار تھا‘ کاکول کیمپ پر کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا

کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا، بابراعظم
شائع 07 اپريل 2024 11:54am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کاکول فٹنس کیمپ پر قومی کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا۔ عماد وسیم نے بتایا کہ آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آئے کچھ سیکھ کر آئے۔

انھوں نے کہا کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی، ’میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا‘۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے پہاڑ کی چوٹی سر کرنے سے متعلق بتایا کہ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا، کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہونگے ٹیم کو فائدہ ہوگا، کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔

عامر جمال نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہوگئے۔

عماد وسیم نے کہا کہ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی، آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔

نسیم شاہ کے مطابق اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا ، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی، یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Kakol Military Academy