Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشام حملے پر پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال، چینی انجینئرز کی گاڑی سے متعلق اہم انکشاف

بادی النظر میں چینی باشندوں کی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، رپورٹ
شائع 07 اپريل 2024 10:52am

بشام خودکش حملے سے متعلق پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بادی النظر میں چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی۔

بشام خودکش حملے سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی، چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے۔

پولیس کی دوسری رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش بمبار کی گاڑی کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے، جب کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری تھی۔ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئربھی شامل ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے۔

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation

China Pakistan

Attack on Chinese Engineers