Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکری کے بہانے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام، 5 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، پولیس
شائع 06 اپريل 2024 05:13pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بریگیڈ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا۔

خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گای۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Karachi Police

Fake Job Ads

Woman Kidnapping