Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

منشیات کے جھوٹے مقدموں کی بھرمار، عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دے دیا

پنجاب حکومت 6 ماہ میں پولیس باڈی کیمرے اور ڈیش بورڈ کیمرے فراہم کرے، عدالتی حکم
شائع 06 اپريل 2024 02:29pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے وقت ویڈیو بنانے کے احکامات جاری کردیے، عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں پولیس باڈی کیمرے اور ڈیش بورڈ کیمرے فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک کیس میں 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں منشیات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نئے اصول وضح کیے گئے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پاکستان منشیات کی روک تھام کے لیے مختلف بین الاقوامی کنونشنز کے ساتھ وابستہ ہے اور قوانین کو ان کنونشنز کے اصولوں کے مطابق کرنے کا پابند ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان میں فوجداری میں جھوٹی شکایات کی بھرمار ہے، اس کی روک تھام کے لیے لیگ ریفارمز اور شفافیت کو بڑھانا ہوگا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ویڈیو گرافی منشیات کے جھوٹے کیسز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

Punjab police

Body Cam

Drugs Cases