Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسکول میں 13 سالہ بچے کے قتل کی کوشش

میرے بیٹے پر بدترین تشدد کیا گیا، گلے میں پھندا ڈال کر قتل رنے کی کوشش کی گئی، والد
شائع 06 اپريل 2024 02:20pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد کے سرکاری اسکول میں بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بچہ بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ معیز کو تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگایا گیا تھا۔

تھانہ سعود آباد میں واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد غلام حیدر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں والد نے بتایا کہ معیز 3 اپریل کو دوستوں کو بیٹ بال دینے گیا، پھر واپس نہیں آیا، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر معیز کی تلاش شروع کی، پھر اطلاع ملی کہ معیز سرکاری اسکول کے گراؤنڈ میں پڑا ہے۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اسکول پہنچا تو پولیس معیز کو اسپتال لے جا چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے پر بدترین تشدد کیا گیا، بیٹے کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

متاثرہ معیز کے والد نے ایف آئی آر میں کہا کہ میں رکشہ ڈرائیور ہوں، ہامری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، 13 سالہ معیز 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔

karachi

Child Abuse

Government schools

Murder Attempt