Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماریہ قتل کیس، مرکزی ملزمان باپ اور بیٹے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ڈی این اے ٹیسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مکمل چالان مرتب کیا جائے گا، پولیس
شائع 06 اپريل 2024 11:19am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان باپ اور بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس تفتیش میں ملزم محمد فیصل اور والد عبدالستار ماریہ کے قتل کے ذمہ دار قرار دیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مکمل چالان مرتب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقتولہ کا ایک بھائی اور بھابھی پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

خیال رہے کہ افسوس ناک واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہن کو قتل کرنیوالے بھائی نے ریپ کا اعتراف کرلیا

بھائی اور باپ کےہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ پر بد ترین تشدد ہوا، بہن

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔