Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر زہریلی چائے پینے والا پورا خاندان ختم

خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 01:21pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر زہریلی چائے پینے والا پورا خاندان ختم ہوگیا۔ مجموعی طور پر بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ روز چار اموات ہوئیں، آج ایک بیٹی اور ماں اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک تھی۔

آج ہفتے کو بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوئی، جبکہ کچھ ہی دیر بعد بچوں کی والدہ نازیہ بی بی بھی زندگی کی بازی ہار گئی اور اسطرح زہریلی چائے پینے سے 6 اموات ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔

واضح رہے کہ خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ چائے میں زہر شوہر نے ملایا، شوہر بچوں کے رشتوں پر جھگڑا کرتا تھا اور مالی حالات بھی برے تھے۔

جمعہ کو اےایس پی محمد فہیم نے بھی کہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ، تفتیش کررہے ہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔

Poisonous tea

Toba tek Singh

tea drink