Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی پنجاب میں رقم تقسیم کے دوران 2 مقامات پر بھگڈر، متعدد خواتین زخمی

بھگڈرمچنےایک عورت شدید زخمی، اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 05 اپريل 2024 01:02pm

جہانیاں اور بھکر میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سینٹر پرخواتین کا رش و بدنظمی بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی ہے، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانیاں میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر خواتین کا رش و بدنظمی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جہاں سینٹر ہذا کے قیام کے پہلے روز ہی خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے سے مستحق خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حبس، دھکم پیل سے خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ متعدد خواتین زخمی ہو گئیں، ریسکیو نے طبی امداد فراہم کی گئیں۔

دوسری جانب بھکرمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم میں بھگدڑ مچ گئی۔

بھگڈر مچنے ایک عورت شدید زخمی، اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھگڈرمچنے کا واقعہ اسپورٹ جمنیزیم بھکر میں پیش آیا۔

South Punjab

Benazir Income Support

jahaniyan

bhakar