Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عید الفطر پر سندھی ٹوپی خریدنا کیوں ضروری

اہم ثقافتی جز کے بغیر عید پھیکی دکھائی دیتی ہے
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 01:18pm
The demand of Sindhi topi increase on the arrival of Eid ul Fitar - Aaj News

عید الفطر کے قریب آتے ہی سندھی ٹوپی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے بچوں سے لیکر بڑے سب ہی اپنی پسند کی سندھی ٹوپی خریدنے نکل کھڑے، دیکھتے ہیں۔

عید کے قریب آتے ہی کیا بچے کیا بڑے اور کیا بزرگ افراد سب ہی اپنے من پسند ملبوسات کی تیاری کے بعد اب سندھی ٹوپی کے انتخاب میں آگے آگے دکھائی دیتے ہیں سندھی ٹوپی رنگ برنگے لباس کے ساتھ سندھ کا اہم ثقافتی جُز بھی ہے۔

عید الفطر کے رنگ برنگی ملبوسات میں اگر سندھی ٹوپی کے ثقافتی رنگ نہ ہوں تو یہ عید بھی بہت سے لوگوں کے لئے پھیکی دکھائی دیتی ہے لوگ عید کی خریداری میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے کو ضروری قرار دیتے ہیں۔