Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، نئے پروگرام پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، آئی ایم ایف

نئی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں،جولی کوزیک کی بریفنگ
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 12:02pm
جولی کوزیک
جولی کوزیک

آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

۔۔۔واشنگٹن میں ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان کو کُل تین ارب ڈالرکی ادائیگی ہوگی توقع ہے رواں ماہ کےآخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ہوگی۔

کوزیک نے کہا کہ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سےمتعلق کوششوں کو سراہتے ہیں، پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ آئندہ مہینوں میں نئےپروگرام پربات کرنےکوتیارہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئے پروگرام کے تحت پاکستان ائی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

economic crisis

FBR

IMF PAKISTAN

Special Investment Facilitation Council (SIFC)