Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو دبوچنے والا ملزم گرفتار

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی کارروائی، خاتون سامنے نہیں آئی
شائع 04 اپريل 2024 10:46am

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی وحراساں کرنے ویڈیو سامنے آگئی۔

گلی میں چلتی خاتون کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سنسان گلی میں خاتون کو تنہا دیکھ کر ایک شخص نے پیچھے سے آکر دبوچ لیا۔

ملزم راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد تیزی سے بھاگ نکلا ۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ، تاہم متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور متاثرہ خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا سکے۔

زیر حراست ملزم کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

کراچی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات گذشتہ کچھ مہینوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر واقعات گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے۔

karachi

Harrasment

Violence agains women