Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک گھنٹے کے اندر 2 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

مقتول حامد علی جماعت اسلامی کے بزرگ رکن تھے
شائع 04 اپريل 2024 12:05am

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران بزرگ سمیت دو شہریوں کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

نارتھ ناظم آباد انڈہ موڑ پر بزرگ شہری سید حامد علی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا،مقتول جماعت اسلامی کے برزگ رکن تھے۔

سخی حسن اور کورنگی ساڑھے پانچ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

Karachi Street Crimes