Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : نازیبا ویڈیوز اسکینڈل، اسکول پرنسپل کا مفرور ساتھی 4 ماہ بعد گرفتار

ملزم کاشف شاہ مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے، پولیس
شائع 03 اپريل 2024 11:37am
کراچی : نازیبا ویڈیوز اسکینڈل، مفرور ملزم 4 ماہ بعد گرفتار (دائیں)، اسکول پرنسپل پہلے ہی گرفتار ہے
کراچی : نازیبا ویڈیوز اسکینڈل، مفرور ملزم 4 ماہ بعد گرفتار (دائیں)، اسکول پرنسپل پہلے ہی گرفتار ہے

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے چار ماہ سے مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف شاہ کا نام کیس میں شامل کیا گیا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف شاہ مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے۔

کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کر خواتین کی ویڈیوز وائرل کی تھیں۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش شرورع کردی ہے، مرکزی ملزم عرفان نے اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیو وائرل کی تھیں۔

یاد رہے کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ، جس کے بعد قانون حرکت میں آیا تو کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان نازیبا ویڈیوز کی تحقیقات پولیس کو اسکول کے ایک پرنسپل تک لے گئی تھیں۔

پولیس کی جانب سے گھیرا تنگ کیا گیا تھا اور گلشن حدید کے ایک نجی اسکول کے پرنسپل عرفان غفور کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ جس کے بعد اب اس کے مفرور ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

karachi

sexual harassment

Karachi Police