Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ اور بھائی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

ایف آئی اے کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری
شائع 03 اپريل 2024 10:58am
تصویر بذریعہ ٹوئٹر/ بلال غوری
تصویر بذریعہ ٹوئٹر/ بلال غوری

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی کی اہلیہ اور بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ سکندر حیات شاہ نے عدالت کو بتایا کہ اظہر مشوانی کی بیوی اور بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں کسی کیس میں ملوث نہیں اور نہ نام کسی ایف آئی آر میں شامل ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

pti

Peshawar High Court

SUNITA KEJRIWAL PRESS CONFERENCE