Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کیس، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے جواب طلب

عدالتی حکم کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا، وکیل
شائع 03 اپريل 2024 10:44am

پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔۔

جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالت احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، ان دونوں خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جس پر عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔