Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پرویز خٹک کے بیٹے کو تحصیل چئیرمین شپ سے ہٹانے کیلئے سرگرم

اسحاق خٹک اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، درخواست
شائع 02 اپريل 2024 04:54pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل چئیرمین شپ سے ہٹانے کے لیے جدوجہد شروع کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایک درخواست دی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسحاق خٹک اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، پارٹی چھوڑنے کی بنیاد پر اسحاق خٹک کا وچئیرمین شپ سے ہٹایا جائے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے درخواست کمیشن میں جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت درکار کارروائی کے بعد کیس کمیشن میں جمع کراسکتے ہیں۔

Ishaq Khattak

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Pervaiz Khattak