Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

منتخب ممبران نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی
شائع 02 اپريل 2024 01:34pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر منتخب ارکان نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر منتخب ممبران نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق نہ دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی اور انہیں حکم دیا تھا کہ وہ درخواست گزاروں کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کیساتھ ساتھ اسے اس عمل میں سہولت فراہم کرے۔

Peshawar High Court

Contempt of Court

reserved seats

women reserved seats