Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملزمان شہری سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
شائع 02 اپريل 2024 12:56pm

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک چار میں دن دیہاڑے شہری سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ پیر کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تعاقب کرتے موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے اچانک اسلحہ کے زور پر شہری کو دبوچ لیا۔

معمولی مزاحمت پر ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم لوٹ لی۔

واردات دیکھ کر ایک شہری بھی رک گیا، بے خوف ڈاکوؤں نے رکنے والے شہری کو بھی اسلحہ دیکھا کر پیچھے ہٹایا۔ اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes